1 دسمبر، 2017، 11:29 AM

پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق

 پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تین وہابی حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تین وہابی حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں وہابی  نے حملہ کردیا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔  وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں پاک فوج کے دو جوان، دو پولیس اہلکار، دو طالب علم اور دو گارڈز شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں تین افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہیں جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 6 افراد کی لاشیں اور 17 زخمی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پشاور پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں، پاک فوج کے جوان ڈائریکٹوریٹ کے اندر داخل ہو گئے ہیں اور اب کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فوجی دستوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے جب کہ آرمی ایوی ایشن کی جانب سے علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ہاسٹل سے 8 طلبہ کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آپریشن میں تینوں حملہ آور وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں جو گولی لگنے سے دھماکے سے پھٹ گئیں۔  حکام نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ 

News ID 1877038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha